دہلی خاتون کانگریس کی صدر برکھا شکلا سنگھ نے پارٹی کے ریاستی صدر اجے
ماکن پر بدتمیزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپنے عہدےسے استعفی دے دیا ہے۔محترمہ سنگھ نے آج پریس کانفرنس
میں الزام لگایا کہ ان کے ساتھ ایک سال پہلے بدتمیزی کی گئی تھی۔ان کا الزام تھا کہ مسٹر ماکن نے ان کے ساتھ برا برتاؤ کیا اور انہوں نے اس کی شکایت کی،لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔